انسانی حقوق کمیشن پاکستان نے کوئٹہ اور عمر کوٹ میں دو افراد کے ماورائے عدالت قتل پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ ان دو افراد پر توہینِ مذہب کا الزام تھا، ایک ہوٹل مالک کوئٹہ میں دوران حراست اور ایک ڈاکٹر عمرکوٹ میں پولیس چھاپے کے دوران مارا گیا۔
ایک بیان میں کمیشن نے کہا کہ توہینِ مذہب کے مقدمات میں ایسا تشدد جس میں مبینہ طور پر سرکاری اہلکار بھی ملوث ہوں تشویشناک ہے۔
کمیشن نے اپنے بیان میں مطالبہ کیا کہ حکومت عمرکوٹ میں ڈاکٹر کی موت کے ذمے داروں کا تعین کرنے کے لیے آزادانہ تحقیقات کرائے۔