ایسے ہی سلیکشن کرانی ہے تو آئین بدل دیں،سینیٹر کامران مرتضیٰ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیٹرکامران مرتضیٰ نے سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ کمشنر پنڈی کے بیان سےپنجاب کے مینڈیٹ کا پتہ چل گیا ہے،کمشنر نے بہت سخت الزام لگایا ہے،ایسے ہی سلیکشن کرانی ہے تو آئین بدل دیں۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سینیٹرکامران مرتضیٰ نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ آئین کی خلاف ورزی کرکے ہم نے الیکشن لیٹ کرایا،ہم نے عوامی مینڈیٹ کی خلاف ورزی کی،سندھ، کے پی اور بلوچستان میں مسئلہ ہے،بلوچستان بند ہے،کمشنر پنڈی کے بیان سےپنجاب کے مینڈیٹ کا پتہ چل گیا ہے،کمشنر نے بہت سخت الزام لگایا ہے۔
چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں اس پر بحث کریں،کامران مرتضیٰ نے کہاکہ ایسے ہی سلیکشن کرانی ہے تو آئین بدل دیں، صادق سنجرانی نے کہاکہ بحث کی تحریک بنا کر جمع کرا دیں،ہم کل سینیٹ میں انتخابات پر ہی بحث کریں گے،علی ظفر نے کہاکہ انتہائی اہم معاملہ ہے، عوام کا مینڈیٹ چوری کیا گیا،آج ہی انتخابات میں دھاندلی پر بحث کی جائے،صادق سنجرانی نے کہاکہ آج بحث ہوئی تو وزارت کی جانب سے کون جواب دے گا، کل وزارت تیاری کرکے آئیں گے،سینیٹ کا الوداعی اجلاس ہے،کل وزارت تیاری کرکے آئے گی،آٹھ مارچ تک اجلاس جاری رہے گا،کل اجلاس میں انتخابات میں بحث کریں گے۔