کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)شہر میں جمعہ کو ہونے والی بارش کے بعد مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے۔
لیاری، اولڈ سٹی ایریا، کورنگی، لانڈھی، سرجانی ٹاؤن، نارتھ کراچی، نیو کراچی، لیاقت آباد، گارڈن اور ملیر کے مختلف علاقے اور لانڈھی قائد آباد میں بجلی معطل ہے۔
اس حوالے سے ترجمان کےالیکٹرک نے بتایا کہ کراچی کے 150 فیڈر ٹرپ کرنے کی کسی نے افواہ اڑائی ہے۔ کورنگی اور گلستان جوہر کے کچھ علاقوں میں حفاظتی اقدامات کے پیش نظر بجلی بند کی۔
ترجمان کےالیکٹرک نے کہا کہ شہر میں بجلی بحالی کا کام جاری ہے، جہاں تعطل آیا اسے ٹھیک کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جہاں کنڈے ہیں وہاں حفاظت کے پیش نظر بجلی بند کی تھی۔