پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے 22 اگست کا جلسہ مؤخر کروانے کی درخواست کرنے والوں کو اگر لگتا ہے کہ انہیں اس نیکی کا صلہ ملے گا تو یہ اُن کا غلط خیال ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ 22 اگست کو جلسہ منسوخ ہونے پر کارکن ناراض ہیں، گالیاں دے رہے ہیں، جلسے کو منسوخ کرنے کا بھاری نقصان ہوا۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ 8 ستمبر کو ہونے والے جلسے کی کوشش ہم 23 مارچ سے کر رہے ہیں لیکن جلسہ نہیں ہونے دیا جا رہا۔