ہوم Pakistan قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کی ایک نشست کم ہو گئی لیگی...

قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کی ایک نشست کم ہو گئی لیگی امیدوار کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری

0



(24نیوز)قومی اسمبلی کے حلقے این اے79 گوجرانوالہ میں الیکشن کمیشن نے دوبارہ گنتی کے بعد نئے کامیاب امیدوار کانوٹیفکیشن جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق این اے79سے مسلم لیگ ن کے ذوالفقار بھنڈر دوبارہ گنتی میں کامیاب قرار پائے، الیکشن کمیشن نے این اے79 سے لیگی امیدوار کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

خیال رہے گزشتہ روزآر او شبیر بٹ نے دوبارہ گنتی کے بعد قومی اسمبلی کی اس نشست پر کامیاب امیدوار سے متعلق فیصلہ جاری کیا، انہوں نے بتایا کہ دوبارہ گنتی میں ن لیگ کے ذوالفقار بھنڈر 95 ہزار 604 ووٹ حاصل کرکے کامیاب  ہوئے جبکہ پی ٹی آئی کے احسان ورک نے 92 ہزار 581 ووٹ حاصل کیے۔

واضح رہے کہ عام انتخابات میں این اے 79 گوجرانوالہ سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار احسان ورک کامیاب قرار پائے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:اہم عہدیدار مستعفی





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version