ہوم Pakistan بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ سے خیبر پختونخوا جیل منتقل کرنے...

بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ سے خیبر پختونخوا جیل منتقل کرنے کی درخواستسپریم کورٹ سے اہم خبر آگئی

0



(24نیوز)سپریم کورٹ آئینی بنچ میں بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل سے خیبر پختونخوا جیل منتقل کرنے کی درخواست سماعت کیلئے مقررکردی گئی ۔

جسٹس امین الدین خان سربراہی میں سات رکنی آئینی بنچ 10 دسمبر کو سماعت کرے گا،شہری قیوم خان نے سیکورٹی وجوہات پر بانی پی ٹی آئی کی منتقلی کیلئے درخواست دائر کر رکھی ہے۔

علاوہ ازیں 8 فروری 2024 کے انتخابات میں دھاندلی سے متعلق کیس بھی سماعت کیلئے مقررکر دیا گیا،چیف الیکشن کمشنر کیخلاف کارروائی کیلئے دائر درخواستیں بھی سماعت کیلئے مقرر کردی گئیں،جسٹس امین الدین خان سربراہی میں سات رکنی آئینی بنچ 11 دسمبر کو سماعت کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں:گورنر خیبرپختونخوا کی چھٹی،علی امین گنڈاپور نے اہم اختیارات ختم کر دیئے

بانی پی ٹی آئی نے انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کیلئے درخواست دائر کر رکھی ہے ،شیر افضل مروت اور شہری قیوم خان سمیت دیگر نے الیکشن کمیشن کیخلاف درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔

آئینی بنچ میں فون ٹیپنگ کیخلاف 28 سال پرانا مقدمہ بھی سماعت کیلئے مقرر کردیاگیا،جسٹس امین الدین خان سربراہی میں سات رکنی آئینی بنچ 11 دسمبر کو سماعت کرے گا،سپریم کورٹ میں فون ٹیپنگ کیلئے ڈیوائسز کی تنصیب کیخلاف 1996 سے مقدمہ زیر التوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:3ماہ کیلئے بجلی 26روپے فی یونٹ سستی

آئینی بنچ میں صحافی ارشد شریف قتل از خود نوٹس بھی سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا،جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سات رکنی آئینی بنچ 9 دسمبر کو سماعت کریگا،جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر جسٹس حسن رضوی،جسٹس مسرت ہلالی،جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال بنچ کا حصہ ہونگے۔

یاد رہے کہ 23 اکتوبر 2022 کو کینیا کے شہر نیروبی میں مگاڈی ہائی وے پر پولیس نے ارشد شریف کو سر پر گولی مار کر قتل کیا تھا، بعدازاں کینیا کی پولیس کی جانب سے واقعہ غلط شناخت کا قرار دیا گیا تاہم ارشد شریف کے قتل کیس کی تحقیقات میں کینیا پولیس کے مؤقف میں تضاد پایا گیا۔سپریم کورٹ نے ارشد شریف قتل کیس پر ازخودنوٹس لیا تھا۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version