پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)بی آر ٹی کا سالانہ خسارہ 6ارب روپے سے بڑھ گیا،کے پی اربن موبیلٹی اتھارٹی نے محکمہ خزانہ کو کرایہ بڑھانے کی تجویز دیدی۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سرکاری ذرائع کاکہنا ہے کہ بی آر ٹی کا کرایہ 5روپے بڑھانے سے 67کروڑ کا اضافی ریونیو حاصل ہوگا، 10روپے کرایہ بڑھانے سے ایک ارب 36کروڑ روپے اضافی ریونیو حاصل ہوگا، حکومتی خزانے سے ہر مسافر کو 50روپے سبسڈی دی جارہی ہے،بی آر ٹی کا ماہانہ بجلی ، ڈیزل کا خرچہ 20کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔
مشیر خزانہ خیبرپختونخوامزمل اسلم کا کہنا ہے کہ بی آر ٹی کا کرایہ بڑھانا ناگزیر ہے،مہنگائی بڑھ گئی، بی آر ٹی کا کرایہ کم سے کم بڑھانے کی تجویز مانگی ہے،ٹرانس پشاور کو ہدایت کی ہے بی آر ٹی کے اخراجات کم کئے جائیں،ادھرچیف ایگزیکٹو آفیسر ٹرانس پشاور طارق عثمان نے کہاکہ کرایوں میں اضافنہ نہ کرنے سے بی آر ٹی کا خسارہ بڑھ گیا ہے۔