ہوم Pakistan تخلیقی ڈیٹا بینک کا قیام، آرٹس کونسل اور جامعہ کراچی کے مابین...

تخلیقی ڈیٹا بینک کا قیام، آرٹس کونسل اور جامعہ کراچی کے مابین مفاہمتی یاداشت پر دستخط

0


تخلیقی ڈیٹا بینک کا قیام، آرٹس کونسل اور جامعہ کراچی کے مابین مفاہمتی یاداشت پر دستخط

کراچی(اسٹاف رپورٹر) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی نے یوتھ ایمبیسڈر پروگرام کے تحت شہرکراچی میں ایک تخلیقی ڈیٹا بینک بنانے کے لئے گزشتہ روز جامعہ کراچی کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے۔مفاہمتی یادداشت پر جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر خالد محمودعراقی اورآرٹس کونسل پاکستان کراچی کے صدرمحمد احمد شاہ نے دستخط کئے۔مفاہمتی یادداشت کا مقصد نوجوانوں کی ترقی،انہیں بااختیار بنانا اور اتحاد کے لیے ایک مضبوط پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اپنے خیالات، تخلیقی صلاحیتوں اور علم پر مبنی رویوں کے ذریعے معاشرے میں مثبت تبدیلی لانے کے لیے اپنی صلاحیتوں اور مہارتوں کوبروئے کارلاسکیں۔ اس موقع پرآرٹس کونسل کراچی کے صدر محمد احمد شاہ نے کہا کہ یو تھ ایمبیسڈر پروگرام ہمارے نوجوانوں کے ذہنوں اور سوچوں کی تشکیل میں مدد کرے گا۔ آرٹس کونسل طلباء کو مختلف شعبہ جات میں تربیت فراہم کرے گا اور ان کی قائدانہ خصوصیات کو بڑھانے کے لیے ماہرین کو شامل کرے گا۔احمد شاہ نے مزید کہا کہ یو تھ ایمبیسڈر پروگرام کے تحت طلباء مختلف کمیونیٹیز سے ان کے طرز زندگی، ثقافتوں اور مسائل کے بارے میں جاننے کے لیے ملیں گے اور پھرمشترکہ طورپر ان مسائل کے ممکنہ حل تلاش کریں گے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version