ہوم Pakistan توہین عدالت کے قریب سے بھی نہیں گزرا، فیصل واوڈا

توہین عدالت کے قریب سے بھی نہیں گزرا، فیصل واوڈا

0


توہین عدالت کے قریب سے بھی نہیں گزرا، فیصل واوڈا

آزاد سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ میں توہین عدالت کے قریب سے بھی نہیں گزرا ہوں۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں فیصل واوڈا، انتظار پنجوتھا اور طارق فضل چوہدری نے شرکت کی۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ جو لوگ ٹرولنگ کرتے ہیں ان کو کوئی نہیں چھیڑتا، میں توہین عدالت کے قریب سے بھی نہیں گزرا۔

اس موقع پر انتظار پنجوتھا نے کہا کہ 1971 سے سبق سیکھنا ہے تو غلطیاں نہ دہرائیں، روف حسن نے سخت الفاظ استعمال کیے، ان سے اتفاق نہیں کرتا۔

انہوں نے کہا کہ ایس آئی ایف سی کا کام تھا، سرمایہ پاکستان لے کر آئے، ہمارا حق بنتا ہے کہ اگر یہ چیزیں ہمیں متاثرکررہی ہیں توہم اس پربات کریں۔

بانی چیئرمین کے وکیل نے مزید کہا کہ یہ اپنے مفاد کےلیے قوانین کو تبدیل کرتے ہیں،اپنے مقاصد کی تکمیل کےلیے یہ ججز لانا چاہتےہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سائفر سے پہلے ایسے ایسے فیصلے آئے، جن سے تعصب کا تاثر پیدا ہوا۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version