ہوم Pakistan حکومت، پی ٹی آئی مذاکرات کا کوئی نتیجہ نکلتا نظر نہیں آ...

حکومت، پی ٹی آئی مذاکرات کا کوئی نتیجہ نکلتا نظر نہیں آ رہا، شاہد خاقان

0


فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے مابین مذاکرات کا کوئی نتیجہ نکلتا نظر نہیں آ رہا ہے، سیاسی انتشار کی وجہ سے معاشی ترقی نہیں ہو سکتی۔ 

بہاولپور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ افراط زر میں جاری گراوٹ میں حکومتی پالیسیوں کا کوئی کردار نہیں۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملک میں جب سیاسی جمود پیدا ہو جائے تو الیکشن ناگزیر ہو جاتے ہیں۔ سیاسی انتشار میں معیشت بہتر نہیں ہو سکتی۔ فلسطین، لبنان اور شام کی صورتحال سب کے سامنے ہے۔ 

سابق وزیراعظم نے کہا کہ ملکی حالات اور سیاسی جمود کے خاتمہ کےلیے نواز شریف اپنا کردار ادا کریں۔ 

انھوں نے کہا یہ حکومت جس راستہ اور طریقہ سےآئی ہے، اسی راستے سے واپس جائے گی۔ 

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نواز شریف بلائیں گے تو ضرور ملنے جاؤں گا۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version