ہوم Pakistan خدا کرے میری ارض پاک پر اترےوہ فصلِ گل جسے اندیشہء زوال...

خدا کرے میری ارض پاک پر اترےوہ فصلِ گل جسے اندیشہء زوال نہ ہو24 نیوز کی طرف سے تمام اہل وطن کونیا سال مبارک

0



(24نیوز)خدا کرے میری ارض پاک پر اترے،وہ فصلِ گل جسے اندیشہء زوال نہ ہو،24 نیوز کی طرف سے تمام اہل وطن کونیا سال مبارک ہو،دعا ہے کہ نیا سال وطن عزیز میں خوشحالی لائے،امن لائے اور یہاں محبت کے پھول کھلیں ۔

پاکستان میں 2025 کا نیا سال خوشی کے ساتھ شروع ہوگیا ہے ،12 بجتے ہی لوگوں نے جشن منایا، مختلف شہروں میں شاندار مناظر دیکھے گئے۔

 کراچی میں سال نو کے آغاز پر زبردست ہوائی فائرنگ کی گئی،12 بجنے سے پہلے ہی منگھوپیر میں ہوائی فائرنگ ہوئی،شہر کے مختلف علاقے فائرنگ کی تڑتڑاہٹ سے گونج اٹھے،ڈیفنس ، کلفٹن ، لیاقت آباد، فیڈرل بی ایریا، نارتھ ناظم آباد میں ہوائی فائرنگ ہوئی،ملیر ، شاہ فیصل ، کورنگی ، لانڈہی میں بھی ہوائی فائرنگ  ہوئی،نارتھ کراچی میں بھی ہوائی فائرنگ سے سال کا آغاز ہوا، سرجانی اور اورنگی ٹاؤن بھی ہوائی فائرنگ سے گونج اٹھا جبکہ گلشن اقبال میں شدید ہوائی فائرنگ ہوئی۔ 

لاہوریوں نے بارہ بجتے ہی 2025 کو خوش آمدید کہہ دیا ،لاہور میں سال نو کا جشن انتہائی جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے،شہر بھر میں عوام شوق و جذبے سے نئے سال کا استقبال کرنے میں مصروف ہیں،سال نو کی آمد پر شہر میں رنگارنگ تقاریب کا انعقاد کیا گیا،سینٹرل پارک ہاؤسنگ سکیم لاہور میں نئے سال 2025 کی آمد پر خوشیاں منانے کا سلسلہ جاری ہے،شہریوں کی کثیر تعداد فیملی کے ہمراہ پہنچ گئی۔ 

 مختلف مقامات پر نئے سال کی آمد پر خصوصی تقریبات اور محافل کا انعقاد کیا گیا،پاکستانی عوام نے نئے سال کے آغاز پر ایک دوسرے کو نیک خواہشات دیں اور امید کی کہ 2025 ملک کے لیے ترقی، امن، اور خوشحالی لے کر آئے گا۔

نئے سال کا آغاز پاکستان میں عام طور پر خوشی و مسرت کے ساتھ ہوتا ہے، اور اس دوران مختلف رنگا رنگ  تقریباتاور عوامی اجتماعات کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: صدر مملکت اور وزیر اعلیٰ سندھ کی نئے سال کے آغاز پر پاکستانی قوم اور عالمی برادری کو مبارکباد





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version