ہوم Pakistan خود کو سرکاری افسر ظاہر کرکے نوعمر لڑکوں سے بد فعلی کرنیوالا...

خود کو سرکاری افسر ظاہر کرکے نوعمر لڑکوں سے بد فعلی کرنیوالا ملزم گرفتار

0



خود کو سرکاری افسر ظاہر کرکے نوعمر لڑکوں سے بد فعلی کرنیوالا ملزم گرفتار

کوہاٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن) کوہاٹ میں پولیس نے جعلی سرکاری افسر بن کر نو عمر لڑکوں کو پھنسا کر بدفعلی کرنے والا سفاک ملزم گرفتارکرلیا۔

ایس ایچ او جنگل خیل واجد علی نے پولیس نفری کے ہمراہ کارروائی میں ملزم شہاب اللہ اسلحہ سمیت دھر لیا،ملزم فیس بک اور واٹس ایپ کے ذریعے خوبرو لڑکوں کیساتھ تعلقات استوار کرکے ان کی نازیبا ویڈیو بنا کر بلیک میل کرتا۔ملزم خود کو سرکاری افسر ظاہر کرکے لڑکوں کو پھنسا کر ان کے ساتھ بدفعلی کی نازیبا ویڈیو بناتا تھا، سفاک ملزم متاثرہ لڑکوں کو ان کی نازیبا ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کی دھمکی دیتا اور ان سے رقم کا مطالبہ کرکے بار بار بدفعلی پر اکساتا تھا، ملزم کے خلاف ڈی پی او کوہاٹ فرحان خان کو شکایت موصول ہوئی تھی جس پر قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔واضح رہے کہ گرفتار ہونے والے ملزم کے خلاف تھانہ جنگل خیل میں متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version