ہوم Health and Education محکمہ صحت نے 9 سیرپس کے استعمال پر پابندی عائد کردی

محکمہ صحت نے 9 سیرپس کے استعمال پر پابندی عائد کردی

0



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ صحت پنجاب نے 4 مختلف کمپنیوں کے 9 سیرپس کے استعمال پر پابندی عائد کر دی۔

نجی ٹی وی کے مطابق محکمہ صحت پنجاب نےڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کی جانب سےان سیرپس کو غیر معیاری قرار دینے کے بعد ان کی استعمال پر پابندی عائد کی ہے۔ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ سیرپس کے تیاری میں غیر معیاری ایتھینول کا استعمال پایا گیا، غیر معیاری  سیرپس کا زیادہ تر استعمال الرجی، گلے کی خرابی، کھانسی، خارش، الٹی، متلی اور ہیپاٹائٹس کے علاج کیلئے ہوتا ہے۔ ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کی جانب سے غیر معیاری قرار دیئے گئے سیرپس میں پی ڈی ایچ فارماسوٹیکل، راضی تھیراپیوٹکس، سیزا انٹرنیشنل، فلوریکس فارما اور سپیکٹرم لیبارٹریز کے تیار کردہ ایلرفین، زیویرال، ٹیکسال ڈی ایم، ویرول، ٹوریکس، ایستھانیل، برونیل اور سپیکزائن شامل ہیں۔محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر کے ڈرگ انسپکٹرز کو غیر معیاری  سیرپس کو قبضے میں لینے، میڈیکل سٹورز اور فارمیسز پر ان سیرپس کی فروخت  ہر گز نہ کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version