ہوم Pakistan رمضان المبارک میں کتنے فیصد پاکستانی وزن کم کرنے میں کامیاب رہے؟...

رمضان المبارک میں کتنے فیصد پاکستانی وزن کم کرنے میں کامیاب رہے؟ گیلپ سروے رپورٹ جاری

0



لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )رمضان المبارک میں کتنے فیصد پاکستانی وزن کم کرنے میں کامیاب رہے؟  اس حوالے سے گیلپ سروے رپورٹ جاری کر دی گئی ہے ۔عوامی آراء جاننے کے حوالے سے معروف ادارے گیلپ پاکستان نے نیا سروے کیا جس کے مطابق 56 فیصد پاکستانی رمضان المبارک میں وزن کم کرنے میں کامیاب  ہوگئے۔ 56 فیصد پاکستانیوں کا کہنا ہے کہ روزوں کی وجہ سے ان کے وزن میں کمی ہے آئی البتہ 7 فیصد نے وزن میں اضافے کی شکایت  کرتے ہوئے  کہا کہ روزوں کے باوجود وزن بڑھ گیا ہے۔ 
“جیو نیوز ” کے مطابق گیلپ پاکستان کے سروے میں 35 فیصد پاکستانیوں نے وزن میں کسی قسم کا کوئی فرق نہ آنے کا بتایا۔ وزن کم ہونے کا سب سے زیادہ 30سے 50 سال کی عمر کے افراد نے کہا ، جن کی شرح 58 فیصد نظر آئی۔ سروے میں وزن بڑھنے کی سب سےزیادہ شکایت 30سال کی عمر کے 10 فیصد نوجوانوں نے کی۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version