اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان ، سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات ، امریکہ ، برطانیہ اور کینیڈا سمیت یورپ کے کئی ممالک میں آج عید الفطر مذہبی عقیدت واحترام کیساتھ منائی جا رہی ہے اس کے علاوہ مقبوضہ کشمیر میں بھی آج پاکستان کے ساتھ عید منائی جا رہی ہے۔ادھربھارت اور بنگلا دیش میں چاند نظر نہیں آیا جس کی وجہ سے بھارت اور بنگلا دیش میں عید جمعرات کو ہو گی۔