ہوم Pakistan سال 2024، کراچی میں 775 افراد ٹریفک حادثات میں جاں بحق، 8...

سال 2024، کراچی میں 775 افراد ٹریفک حادثات میں جاں بحق، 8 ہزار زخمی

0


سال 2024، کراچی میں 775 افراد ٹریفک حادثات میں جاں بحق، 8 ہزار زخمی

کراچی (بابر علی اعوان / اسٹاف رپورٹر) کراچی میں رواں سال775افراد ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہوئے،8 ہزار سے زائد زخمی ہوئے، ڈکیتی مزاحمت پر 110شہری قتل ہوئے، شہریوں کے تشدد سے 21ڈاکو ہلاک اور 65 زخمی ہوئے، فائرنگ کے واقعات میں 356افراد جاں سے گئے، 33افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد ہوئیں جبکہ خودکشی کے واقعات میں 100افراد زندگی سے محروم ہوگئے۔ چھیپا فاؤنڈیشن کے جاری اعدادوشمار کے مطابق سال 2024 میں مختلف حادثات ، واقعات اور سانحات میں سینکڑوں شہری جاں بحق ہوئے ۔ گزشتہ سال کے مقابے میں رواں سال ٹریفک حادثات کی شرح میں اضافہ ہواجس سے 775 افراد جاں بحق ہوئے ان میں 602مرد، 88 خواتین ،62بچے اور21بچیاں شامل ہیں۔ ٹریفک حادثات8ہزار 111افراد زخمی ہوئے جن میں 6695مرد، 1058 خواتین، 280بچے اور 78 بچیاں شامل ہیں ۔ڈکیتی مزاحمت پر 110شہری قتل ہوئے جبکہ 21ڈاکو شہریوں کے تشدد سے ہلاک اور 65زخمی ہوئے ۔ فائرنگ کے مختلف واقعات میں 356افرادجاں بحق ہوئے جن میں 314مرد،28خواتین،9بچے اور5بچیاں شامل ہیں۔ فائرنگ کے مختلف واقعات میںزخمی ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 1616رہی جن میں 1406مرد،109خواتین اور29بچیاں شامل ہیں۔ترجمان چھیپا فاؤنڈیشن کے مطابق رواں سال مختلف واقعات میں 33افرادکی تشدد زدہ لاشیں برآمد ہوئیں جن میں 22مرد،7خواتین ،2بچے اور2بچیاں شامل ہیں،9 بوری بند لاشیں ملیں جن میں 7مرد،ایک خاتون اورایک بچی شامل ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version