ہوم Pakistan سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری ملزم کویت سے اسلام آباد منتقل

سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری ملزم کویت سے اسلام آباد منتقل

0



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)ایف آئی اے انٹرپول نے سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری ملزم کویت سے گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے انٹرپول نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری ملزم کویت سے گرفتار کرلیا، ملزم کو کویت سے گرفتار کر کے اسلام آباد ائیرپورٹ منتقل کر دیا گیا۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزم علی شمشاد پنجاب پولیس کو مطلوب تھاملزم سال 2023 میں قتل کر کے بیرون ملک فرار ہو گیا تھاملزم کے خلاف تھانہ رنگ محل لاہور میں قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا۔

 ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے ملزم کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا۔ملزم کو بعد ازاں ایف آئی اے امیگریشن اسلام آباد نے پنجاب پولیس کے حوالے کر دیا۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version