ہوم Pakistan کراچی فائرنگ واقعہ، ڈیفنس سے 12 افراد زیر حراست

کراچی فائرنگ واقعہ، ڈیفنس سے 12 افراد زیر حراست

0


فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان نشاط میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے بعد پولیس نے 12 افراد کو حراست میں لے لیا۔

ڈی آئی جی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ تمام افراد کو ڈیفنس کے مختلف علاقوں سے حراست میں لیا گیا، تمام افراد کا تعلق بگٹی برادری کے دونوں گروپوں سے ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زیر حراست افراد سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے، جبکہ واقعے سے متعلق تفتیش کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ نوابزادہ اکبر بگٹی کے خاندان سے تعلق رکھنے والے دو گروپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک افراد میں نوابزادہ اکبر بگٹی کا بھتیجا اور بھانجا بھی شامل ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version