ہوم Pakistan سینیٹ میں اپوزیشن کا انتخابی دھاندلی پر بحث کا مطالبہ

سینیٹ میں اپوزیشن کا انتخابی دھاندلی پر بحث کا مطالبہ

0


سینیٹ اجلاس میں اپوزیشن ارکان نے انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر بحث کروانے کا مطالبہ کردیا۔

اپوزیشن ارکان نے چیئرمین سینیٹ کی ڈائس کے سامنے آکر الیکشن چوری نامنظور کے نعرے لگائے، سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ کمشنر راولپنڈی کے بیان سے پنجاب کے مینڈیٹ کا پتا چل گیا ہے، بلوچستان بند ہے، سندھ اور کے پی میں بھی مسئلہ ہے۔

علی ظفر نے کہا کہ آج ہی انتخابات میں دھاندلی پر بحث کی جائے۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ آج بحث ہوئی تو وزارت کی جانب سے کون جواب دے گا، سینیٹ کا الوداعی اجلاس آٹھ مارچ تک جاری رہے گا، کل اجلاس میں انتخابات پر بحث کریں گے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version