عمرکوٹ(سید ریحان شبیر سے)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبدالوحید شیخ نے کہاہے کہ صحافی عوام کوآگاہی دینے کیلئے بھرپور کردار ادا کریں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے عمرکوٹ بار ایسوسی ایشن میں کنزیومر پروٹیکشن سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ کنزیومر پروٹیکشن سیمینار کابنیادی مقصد آگاہی دیناہے، حکومت سندھ نے صوبے کے تمام اضلاع میں سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر کنزیومر پروٹیکشن کورٹیں بنائی ہیں، سیمینار میں کنزیومر پروٹیکشن کورٹ کے جج یاسر عرفات مہر، بار کے صدر جئے دیو مہاراج، سیکرٹری جاوید کنبھر، وکیل میڈم راجیشوری کھتری، سینئروکیل امتیاز سموں، وکیل خدابخش پنھور، صوبیدار کھوسو، بھویش کمارکھتری، وکیل نعمان اور تاجروں، صحافیوں اور شہری اتحاد کے رہنماؤں نے شرکت کی، ڈسٹرکٹ سیشن جج عبدالوحید شیخ اور کنزیومر پروٹیکشن کورٹ کے جج یاسر عرفات مہر نے سوالات کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ صحافی پرنٹ، الیکٹرانک اورسوشل میڈیا کے ذریعے آگاہی کو عام کریں، بعدازاں پیور پانی کے فلٹر پلانٹ کی نئی بلڈنگ کا افتتاح کیا ۔