ہوم Pakistan صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ کی لندن کے ڈپٹی میئر چانسلر محمد...

صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ کی لندن کے ڈپٹی میئر چانسلر محمد شکیل اکرم سے ملاقات

0



لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر برائے سوشل ویلفیئر و بیت المال سہیل شوکت بٹ نے آج لندن کے ڈپٹی میئر چانسلر محمد شکیل اکرم سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات سوشل ویلفیئر آفس لاہور میں ہوئی جہاں وزیر نے ڈپٹی میئر کا گرمجوشی سے استقبال کیا اور انہیں محکمہ سماجی بہبود کی خدمات اور فراہم کردہ سہولیات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ملاقات کے دوران ملکی و بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔ ڈپٹی میئر شکیل اکرم نے محکمہ سوشل ویلفیئر کی عوامی خدمات کو سراہا اور ان کے اقدامات کی تعریف کی۔ اس موقع پر سہیل شوکت بٹ نے کہا کہ شکیل اکرم جیسے افراد پاکستان کا اثاثہ ہیں اور ہمیں ان پر فخر ہے۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ ”ہمت کارڈ” کے ذریعے ضرورت مند افراد کو باعزت طریقے سے امداد فراہم کی جا رہی ہے، جس سے نہ صرف مالی معاونت حاصل ہو رہی ہے بلکہ انہیں خود کفالت کی راہ پر بھی گامزن کیا جا رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں محکمہ سوشل ویلفیئر کے منصوبے کامیابی سے جاری ہیں اور محروم طبقے کی فلاح و بہبود کے لیے بہترین اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
ڈپٹی میئر شکیل اکرم نے اس موقع پر کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز  کی قیادت میں محکمہ سوشل ویلفیئر کی کاوشیں قابل ستائش ہیں اور ان اقدامات سے عوام کی زندگیوں میں بہتری آ رہی ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version