مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ راجا ناصر عباس نے کہا ہے کہ عید کے بعد جلسے اور ریلیاں ہوں گی، ہم اپنا حق حاصل کریں گے۔
اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجا ناصر عباس نے کہا کہ سینیٹ کے اجلاس میں ہم نے بائیکاٹ کیا۔
انہوں نے کہا کہ سینیٹ وفاق کی نمائندگی کرتا ہے، آج سینیٹ نامکمل تھا، الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات نہیں کرائے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے میں ناکام ہوا۔