ہوم Pakistan ملک بھر میں موبائل انٹرنیٹ سروسز مکمل بحال

ملک بھر میں موبائل انٹرنیٹ سروسز مکمل بحال

0


ملک بھر میں موبائل انٹرنیٹ سروسز مکمل بحال

اسلام آباد (ساجد چوہدری) ملک بھر میں موبائل انٹرنیٹ سروسز تقریباً 26 گھنٹوں کے بعد مکمل طور پر بحال ہو گئیں، ہفتہ کی صبح تعطل یا پھر بند ہونے والی موبائل انٹرنیٹ سروسز رات بھر تعطل کا شکار رہیں اور اتوار کی علی الصبح بحال ہونا شروع ہو گئیں اور پھر مکمل طور پر بحال ہو گئیں، انٹرنیٹ کی بندش کے باعث ڈیٹا صارفین کو ڈاکومنٹس ، پکچرز،وائس ڈاؤن لوڈنگ میں مسائل کا سامنارہا، اس دوران راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے اکثر علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ سروسز متاثر رہیں، ملک میں انٹرنیٹ سروسز کی سست روی گزشتہ دو ماہ سے وقتا فوقتاً جاری ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version