ہوم Pakistan نادرا کے ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسلام آباد سے اغوا ء

نادرا کے ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسلام آباد سے اغوا ء

0



نادرا کے ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسلام آباد سے اغوا ء

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) نادرا کے ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو اسلام آباد سے اغواء کر لیا گیا، پولیس نے بازیابی کیلئے کارروائی شروع کر دی۔

نجی ٹی وی “دنیا نیوز “کے مطابق ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا نجیب اللہ وزیراعظم سیکرٹریٹ میں تعینات 19 ویں گریڈ افسر کے بھائی ہیں، درج کرائی گئی ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ نجیب اللہ گزشتہ رات گھر سے باہر گئے مگر تاحال واپس نہیں آئے۔ صبح کال آئی جس میں پشاور جانے کا کہہ دیا۔ کچھ دیر بعد پھر کال کی اور گھبرائی ہوئی آواز میں بتایا کہ مجھے کسی نے اٹھا لیا ہے۔ 

درج مقدمے میں شک کا اظہار کیا گیا ہے کہ انہیں اغوا ءکر لیا گیا۔ پولیس نے تفتیش شروع کر دی۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version