ہوم Pakistan نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے مین ہول میں کمسن بچی گر کر جاں...

نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے مین ہول میں کمسن بچی گر کر جاں بحق وزیر اعلیٰ مریم نواز کا نوٹس فوری سخت کارروائی کا حکم

0



لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  نے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے مین ہول میں کمسن بچی کے گر کر جاں بحق ہونے کے واقعہ کا سخت نوٹس لے لیا ہے-وزیراعلیٰ مریم نواز نے واقعہ کی تحقیقات کرانے اور ذمہ داروں کا تعین کرنے کا حکم دیاہے -وزیر اعلیٰ  مریم نواز نے ہدایت کی کہ اگر نااہلی اور مجرمانہ غفلت پائی جائے تو ہاؤسنگ سوسائٹی سیل کردی جائے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہاکہ تمام سوسائٹیوں میں کھلے مین ہول کا معائنہ ہوگا،اس ضمن میں وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے سرکاری حکام اور اداروں کو3 دن کی ڈیڈ لائن دے دی ہے, تمام نجی سوسائٹیوں کے علاوہ حکومتی کنٹرول میں آنے والے علاقوں میں بھی گٹروں کے ڈھکن چیک کرنے کا حکم دیا ہے-وزیراعلیٰ مریم نوازnے حکم دیا کہ غفلت کے ذمہ داروں کا تعین کرکے سخت سزا دی جائے-عوام اور بچوں کی جان سے کھیلنے والوں کیلئے کوئی رعایت نہیں –

رائیونڈ روڈ پر نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں کمسن بچی پارک میں کھیلتے ہوئے کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہوگئی تھی -حادثہ مین ہول کا ڈھکن موجود نہ ہونے کے باعث پیش آیا-





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version