ہوم World امریکہ نے ایران پر انسانی حقوق کی مزید خلاف ورزیوں کا الزام...

امریکہ نے ایران پر انسانی حقوق کی مزید خلاف ورزیوں کا الزام عائد کرکے نئی پابندیاں لگا دیں

0



 واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکہ نے ایران پر انسانی حقوق کی مزید خلاف ورزیوں کا الزام عائد کرتے ہوئے متعدد اہم عہدیداروں پر نئی پابندیوں کا اعلان کردیا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق امریکہ نے  ایران پر نئی پابندیوں کا اعلان کیا ہے اور اس مرتبہ 12 وہ عہدیدار نشانہ ہیں، جن کے بارے میں کہا گیا ہے کہ وہ ایران میں جاری ظلم میں ملوث ہیں۔

حکام نے بتایا کہ ان افراد پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں جو ایرانی شہریوں پر جارحیت جاری رکھے ہوئے، جس میں پرامن مظاہرں پر بدترین کریک ڈاؤن بھی شامل ہے۔امریکی محکمہ خزانہ نے بیان میں کہا کہ پابندیوں میں پاسداران انقلاب کے اراکین، ایرانی محکمہ جیل کے عہدیداروں اور بیرون ملک لوگوں پر وحشیانہ کارروائی کرنے والوں کو شامل کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ امریکہ نے ایرانی عہدیداروں پر پابندیوں کا اعلان تقریباً دو برس بعد کیا ہے، اس سے قبل کرد نژاد ایرانی خاتون مہیسا امینی کی پولیس حراست میں ہلاکت کے بعد امریکہ نے مختلف ایرانی عہدیداروں پر پابندیاں عائد کر دی تھیں۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version