ہوم Pakistan نیب ترامیم کالعدم ہونے کیخلاف حکومتی اپیلیں، بانیٔ پی ٹی آئی بذریعہ...

نیب ترامیم کالعدم ہونے کیخلاف حکومتی اپیلیں، بانیٔ پی ٹی آئی بذریعہ ویڈیو لنک پیش

0


—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

سپریم کورٹ آف پاکستان میں نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کے خلاف حکومتی اپیلوں پر سماعت شروع ہو گئی جس کے دوران بانیٔ پی ٹی آئی ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش ہو گئے۔

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ سماعت کررہا ہے۔

جسٹس امین الدین، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس اطہر من اللّٰہ، جسٹس حسن اظہر رضوی بینچ میں شامل ہیں۔

بذریعہ ویڈیو لنک عدالت میں پیش ہونے والے بانیٔ پی ٹی آئی نے رائل بلیو کلر کی شرٹ اور ڈارک بلیو کلر کی جینز پہن رکھی ہے۔

سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کیس کی سماعت میں مختصر وقفہ کر دیا۔

آج کی عدالتی کارروائی براہِ راست نشر ہو گی یا نہیں؟

سپریم کورٹ کی آج کی عدالتی کارروائی براہِ راست نشر ہو گی یا نہیں؟ اس بات کا فیصلہ مشاورت کے بعد ہو گا۔

لارجر بینچ میں شامل ججز آپس میں مشاورت کرنے چیمبر میں چلے گئے۔

جسٹس اطہر من اللّٰہ نے سماعت لائیو نشر کرنے کی حمایت کر دی اور کہا کہ کیس پہلے لائیو چلتا تھا تو اب بھی لائیو چلنا چاہیے۔

ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختون خوا نے کہا کہ یہ کیس عوامی مفاد اور دلچسپی کا ہے۔

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ کیس ٹیکنیکل ہے، اس میں عوامی مفاد کا معاملہ نہیں۔

سپریم کورٹ نے کہا کہ لائیو اسٹریمنگ پر تھوڑی دیر تک بتاتے ہیں۔

ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختون خوا نے بتایا کہ ہم نے متفرق درخواست دائر کی ہے کہ سماعت براہِ راست دکھائی جائے۔

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ یہ عوامی مفاد کا مقدمہ نہیں، آپ اپنی نشست پر بیٹھ جائیں۔

عدالتِ عظمیٰ میں سماعت شروع کرنے سے قبل لائیو اسٹریمنگ سے متعلق ججز کی مشاورت جاری ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version