اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کیخلاف انٹراکورٹ اپیلوں پر سماعت کے دوران اڈیالہ جیل میں موجود بانی پی ٹی آئی عمران خان نےچہرےپر تیز روشنی پڑنے کی شکایت کردی۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں دوران سماعت بانی پی ٹی آئی نے بازوں کو ورزش کے انداز میں ہلایا، گردن کو دائیں بائیں حرکت دیتے رہے،بانی پی ٹی آئی دلائل دینے کیلئے اپنی باری کے منتظر ہیں۔
دوران سماعت بانی پی ٹی آئی نے ساتھ موجود پولیس اہلکاروں کو پاس بلا لیا،بانی پی ٹی آئی نے اپنے چہرے میں تیز روشنی پڑنے کی شکایت کی،بانی ٹی آئی کی شکایت پر اہلکاروں نے لائٹ کو ایڈجسٹ کردیا۔