ہوم Pakistan وزیر اعلیٰ مریم نواز کا ٹی وی اینکر عائشہ جہانزیب پر شوہر...

وزیر اعلیٰ مریم نواز کا ٹی وی اینکر عائشہ جہانزیب پر شوہر کے تشدد کے واقعہ کا نوٹس

0



(24نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ٹی وی اینکر عائشہ جہانزیب پر شوہر کی جانب سے تشدد کے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز   نے انسپکٹر جنرل سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے، وزیر اعلیٰ مریم نواز  نے عائشہ جہانزیب کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی، وزیر اعلیٰ مریم نواز  نے کہا کہ خواتین میری ریڈ لائن ہے، گھریلو یا ورکنگ وویمن پر کسی قسم کا تشدد برداشت نہیں کیا جائے گا۔ 

یاد رہے کہ اینکر پرسن عائشہ جہانزیب کی شکایت پر تھانہ سرور روڈپولیس نے مقدمہ درج کر کے اینکر پرسن کے شوہر کو حراست میں لے لیاہے ،عائشہ جہانزیب نے مؤقف اپنایا کہ شوہر نے رواں سال3 سے4 بار تشدد کا نشانہ بنایا تاہم میاں بیوی کے رشتے کو بچانے کیلئے بڑی کوشش کی، ان کا کہنا تھا کہ شوہر نے خفیہ نکاح کررکھا ہے، مجھے شوہر کے تشدد سے شدید چوٹیں آئی ہیں اور میں قانونی جنگ لڑ رہی ہوں۔ 

یہ بھی پڑھیں: نجی ٹی وی کی اینکر عائشہ جہانزیب پر مبینہ تشدد کے الزام میں شوہر حارث کو گرفتار کر لیا گیا





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version