پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ناصر شاہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی آئی ایم ایف اور دیگر کو خط لکھنے کی بات ان کی ذہنیت کی عکاس ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ دوست ممالک کو پاکستان کی معاشی امداد نہ کرنے کا خط بھیجنا انتہائی افسوسناک ہے۔
رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ یہ حرکت پاکستان کے معاشی مستقبل سے کھلواڑ کے مترادف ہے، پی ٹی آئی کو پاکستان میں صرف انتشار، عدم استحکام اور افراتفری چاہیے۔
ناصر شاہ نے کہا کہ پی ٹی آئی پہلے بھی ایسی غلطیاں کرچکی ہے، 2018 میں دھاندلی کے باوجود ہم نے کبھی ایسی حرکت نہیں کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ جس ملک نے بانی پی ٹی آئی کو عزت دی، وزیراعظم بنایا، اس ملک کی عزت سے کھیل رہے ہیں۔