ہوم Pakistan چاند نظر نہیں آیا یکم ربیع الاول 6ستمبر کو ہو گی

چاند نظر نہیں آیا یکم ربیع الاول 6ستمبر کو ہو گی

0



(عثمان خان)پاکستان میں یکم ربیع الاول6 ستمبر ہو گی ،چیئرمین رویت ہلال کمیٹی عبدالخبیر آزاد نے اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابقوزارت مذہبی امور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئر مین عبدالخبیر آزاد نے اعلان کیا کہ ملک کے کسی بھی حصے سے ربیع الاول کے چاند کی شہادت نہیں ملی اس لیے یکم ربیع الاول 6 ستمبر کو ہی جبکہ عید میلادالنبیﷺ 17ستمبرکوہوگی۔

رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں رویت ہلال زونل کمیٹی اسلام آباد،سپارکو، محکمہ موسمیات اور وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے نمائندے شریک ہیں ، اجلاس  میں ماہ ربیع الاوّل کے چاندکی رویت کا فیصلہ اور اعلان کیا جائے گا،زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس مقررہ مقامات پر منعقد ہوئے ۔

محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب کے زیر اہتمام ماہ ربیع الاول 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے صوبائی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس  لاہور میں ہوا ،اجلاس کی صدارت ڈائریکٹر جنرل مزہبی امور اوقاف خالد محمود سندھو نے کی،اجلاس میں ریجینل ڈائریکٹر محکمہ موسمیات محمد علیم الحسن صوبائی خطیب مختار احمد ندیم،فتح محمد راشدی،رانا شفیق پسروری ،مفتی عمران حنفی،مفتی احمد خان سعیدی ،مفتی شفیق ،مولانا اعجاز سلیم بھی شریک ہوئے ۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version