ہوم Pakistan چند روز میں خود مکمل تیاری کے ساتھ مارچ کی تاریخ دوں...

چند روز میں خود مکمل تیاری کے ساتھ مارچ کی تاریخ دوں گاعمران خان

0



(24نیوز) پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی حقیقی آزادی کے لیے میں ہر قربانی دینے کیلئے تیار ہوں،عدلیہ کی بحالی اور ہمارے بے گناہ کارکنان و رہنماؤں کی آزادی تک جاری رہے گا۔

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ صوابی جلسے میں ہم نے لائحہ عمل دے دیا ہے، آئندہ چند روز تک مکمل تیاری کے ساتھ مارچ کی تاریخ میں خود دوں گا،اس بار ہمارے لوگ واپس گھروں میں نہیں جائیں گے، ہمارا احتجاج آئین، جمہوریت اور آزاد عدلیہ کی بحالی اور ہمارے بے گناہ کارکنان و رہنماؤں کی آزادی تک جاری رہے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے عہدیدار، ممبران اسمبلی، ناظمین، ٹکٹ ہولڈرز، ورکرز اور سپورٹرز اپنی تیاری مکمل کریں اور گراؤنڈ پر موبلائزیشن کے لیے کام شروع کریں۔

 واضح رہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے 9 نومبر کو صوابی جلسے میں اعلان کیا تھا کہ عمران خان اسی مہینے حقیقی آزادی کے لیے احتجاج کی فائنل کال دینے جارہے ہیں جس کے لیے قوم نے تیار رہنا ہے،انہوں نے جلسے میں شریک کارکنوں سے ہاتھ اٹھا کر حلف لیا کہ وہ عمران خان کے ہر حکم اور فیصلے پر عملدرآمد کے پابند ہوں گے،کارکنوں سے حلف میں مزید کہلوایا گیا تھا کہ اگر احتجاج کے دوران ان کا سب کچھ ضائع ہو جائے اس کے باوجود ان کا مشن عمران خان کی رہائی ہوگا۔

علی امین گنڈاپور نے کارکنوں سے عہد لیا تھا کہ وہ فائنل کال پر نکلنے کے بعد عمران خان کی رہائی تک گھروں کو واپس نہیں جائیں گے، اور حقیقی آزادی تک جدوجہد جاری رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں: 190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان، بشری بی بی کے 342 کے بیان سے قبل بریت پر فیصلے کی درخواست

  





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version