پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بشام میں چینی انجینئروں کی بس پر خودکش حملے کا مقدمہ سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیا۔
مقدمہ پولیس مراسلے کی بنیاد پر دہشتگردی دفعات کے تحت درج ہوا جس کے مطابق دہشتگردی کا واقعہ بشام قراقرم ہائی وے لاہور نالہ کے مقام پر ہوا۔
متن کے مطابق اسلام آباد سے سکیورٹی قافلے میں چینی گاڑیاں آرہی تھیں جس کو لاہور نالہ کے مقام پر نشانہ بنایا گیا، مرکزی شاہراہ پر خودکش بمبارنے بارود سے بھری گاڑی کو قافلے سے ٹکرا دیا۔دہشتگردوں نے چینی قافلے کو نشانہ بنایا جس سے 5 چینی ہلاک اور ایک ڈرائیور جاں بحق ہوگیا۔