ہوم Pakistan کاشتکار کو گندم کی فصل کیلئے بیج کھاد سمیت دیگر زرعی مداخل...

کاشتکار کو گندم کی فصل کیلئے بیج کھاد سمیت دیگر زرعی مداخل سستے دستیاب ہو نگے مریم نواز شریف

0



(راؤ دلشادحسین) وزیراعلیٰ مریم نواز شرف کا کہناہے کہ پنجاب کے کاشتکار کو گندم کی فصل کے لئے بیج او رکھاد سمیت دیگر زرعی مداخل سستے دستیاب ہو ں گے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں رائس کی پیداوار میں اضافہ متوقع ایک ارب ڈالر ایکسپورٹ بڑھنے کا امکان ہے ،  گزشتہ برس 4ارب ڈالر رائس ایکسپورٹ ہوا جبکہ رواں سال 5 ارب ڈالر ایکسپورٹ متوقع ہے۔

چاول کے زیر کاشت رقبے اور  پیداوار میں بھرپور اضافے کا امکان ہے ،  پنجاب میں گندم کی پیداوار میں 30فیصد اضافے کی پیشگوئی کی گئی جبکہ پنجاب بھر میں زیر کاشت سرکاری رقبے پر گندم کی کاشت لازمی قرار دیا گیا ۔

وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا، اجلاس میں  مریم نوازشریف  نے  زرعی پیداوار میں اضافے کے لئے ٹیکنالوجی پر زیادہ سے زیادہ انحصار کی ہدایت کی۔

مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ  پیداوار میں اضافے کے لئے جدید او رسائٹیفک طریقہ کار اختیار کیاجائے ، پنجاب کے کاشتکار کو گندم کی فصل کے لئے بیج او رکھاد سمیت دیگر زرعی مداخل سستے دستیاب ہو ں گے ۔

پنجاب میں ایگری کلچر سے متعلق امور پر تفصیلی بریفنگ  دی گئی ،بریفنگ میں بتایا گیا کہ  پنجاب میں 11لاکھ 42ہزار کاشتکار کسان کارڈ کے لئے رجسٹریشن کرا چکے ہیں، 4لاکھ 17ہزار سے زائد کسان کارڈ پرنٹ جبکہ 3لاکھ کسان کارڈ کاشتکاروں تک پہنچ چکے ہیں ، 2 لاکھ 96ہزار سے زائدکسان کارڈ ایکٹی ویٹ ہو چکے ہیں۔

اجلاس میں بریفنگ میں بتایا گیا کہ  5لاکھ سے زائد کاشتکار کسان کارڈ وصول کرچکے ہیں ، کسان کارڈ کے لئے پنجاب بھر میں 2600 ڈیلر رجسٹر ہوچکے ہیں۔

سی ایم گرین ٹریکٹر پروگرام کے تحت15 لاکھ کاشتکاروں نے اپلائی کیا جبکہ  10لاکھ درخوست کنندگان کے درمیان 9500 ٹریکٹرز کے لئے قرعہ اندازی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں :جسٹس یحییٰ آفریدی 30ویں چیف جسٹس آف پاکستان،حلف اٹھالیا

بریفنگ میں بتایا گیا کہ  سی ایم گرین ٹریکٹر سکیم پروگرام کے لئے اپلائی کرنے والوں میں 5ایکڑ اراضی کے 64فیصد، ساڑھے 12ایکڑ اراضی مالکان کا تناسب 28فیصد جبکہ 50ایکڑ تک اپلائی کرنے والوں کاتناسب 8فیصد ہے۔

پنجاب بھر میں 993 ایگریکلچر گریجوایٹ گندم کی زیادہ پیداوار کے لئے کاشتکاروں کی پیشہ وارانہ رہنمائی کررہے ہیں، پنجاب میں 4ایگری مال کی تعمیر تیزی سے جاری ہے ،  پنجا ب بھر میں حکومت پنجاب کے امدادی نرخ پر کاشتکارو ں کو 737سوپر سیڈر مہیا کئے جا چکے ہیں۔

بریفنگ میں یہ بھی بتایا گیا کہ  پنجاب میں ٹماٹر او رپیاز کی بے موسمی کاشت کے لئے 2،2ہزار ایکڑ اراضی مختص کی گئی ہے، 1762 ایکڑ اراضی پر ٹماٹر کی بے موسمی کاشت مکمل ہوچکی ہے، ٹماٹر او رپیاز کے زیر کاشت رقبے میں 5فیصد جبکہ پیداوار میں 10فیصد اضافے کی توقع ہے ، پنجاب میں 12ہزار ایکڑ پر ٹماٹر او رپیاز کاشت کیا جا رہاہے  جبکہ  پنجاب بھر میں کارپوریٹ فارمنگ کے لئے82فارمر گروپ رجسٹرڈ ہو چکے ہیں۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version