تل ابیب (ڈیلی پاکستان آن لائن)اسرائیلی فوج کی جانب سے لبنانی دار الحکومت بیروت پر فضائی حملے میں حزب اللہ کے سینئر کمانڈر کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق حملہ حزب اللہ کے گڑھ ضاحیہ کے علاقے میں سینئر حزب اللہ کمانڈر پر ہوا۔
خبررساں ایجنسی کے مطابق ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ اسرائیلی فضائی حملے میں دو افراد ہلاک ہوئے ہیں۔