گھریلو جھگڑے پر شوہر نے 55 سالہ بیوی کا گلا کاٹ دیا
گھوٹکی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ کے شہر گھوٹکی میں گھریلو جھگڑے پر شوہر نے 55 سالہ بیوی کا گلا کاٹ دیا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق میاں بیوی کے جھگڑے پر قتل کا واقعہ جی ای سی ڈی کالونی کے محلہ وسیر میں پیش آیا جہاں میاں بیوی میں جھگڑے معمول تھے، اسی طرح دونوں میں دوبارہ جھگڑا ہوا تو شوہر نے طیش میں آ کر تیز دھار چھری پکڑی اور بیوی کا گلا کاٹ دیا اور فرار ہو گیا۔
پولیس نے اطلاع ملنے پر لاش قبضے میں لے لی اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی۔ ملزم کی گرفتاری کیلئے پولیس کے چھاپے جاری ہیں۔