ہوم Pakistan 5ماہ میں سٹیٹ بینک کے ذخائر کتنے ارب ڈالر ہو گئے؟رپورٹ جاری

5ماہ میں سٹیٹ بینک کے ذخائر کتنے ارب ڈالر ہو گئے؟رپورٹ جاری

0



(24نیوز)رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں ترسیلات زر اور برآمدات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، درآمدات، بیرونی سرمایہ کاری، زرمبادلہ ذخائر اور روپے کی قدر میں بھی اضافہ ہوا۔

وزارت خزانہ نے ماہانہ معاشی آؤٹ لک جاری کردی ہے رپورٹ کے مطابق مرکزی بینک کے مالی ذخائر میں 7.2 ارب ڈالر سے بڑھ کر 11.85 ڈالر تک پہنچ گئے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے رواں مالی سال ترسیلات زر میں 33.6 فیصد اضافہ ہوا, جو 14.77 ارب ڈالر تک پہنچیں۔

 جولائی تا نومبر برآمدات 7.4 فیصد اور درآمدات 8.3 فیصد بڑھیں ہیں جبکہ بیرونی سرمایہ کاری میں 42.2 فیصد اضافہ ہوا،  ایف بی آر محصولات میں 23.2 فیصد کا اضافہ ہوا۔

 وزارت خزانہ کے مطابق نان ٹیکس آمدنی میں 101.3 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ مالی خسارہ 495 ارب روپے سرپلس رہا۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم کا گھریلو صارفین کو گیس کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کا حکم

رپورٹ کے مطابق زرعی شعبے کو قرضوں میں 8.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جولائی تا نومبر افراط زر کی شرح 29.2 فیصد سے کم ہو کر 4.9 فیصد پر آگئی  جبکہ بڑی صنعتوں کی پیداوار میں پانچ ماہ میں 0.02 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version