ہوم Regional اچھی سیاست نہیں کریں گے تو ملک آگے نہیں بڑھے گا: مریم...

اچھی سیاست نہیں کریں گے تو ملک آگے نہیں بڑھے گا: مریم نواز

0



فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ اچھی سیاست نہیں کریں گے تو ملک آگے نہیں بڑھے گا۔
فیصل آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کے نعرے لگانے والے بڑے آئے، اچھی سیاست نہیں کریں گے تو ملک آگے نہیں بڑھے گا۔ان کا کہنا تھا کہ سیاست کو ماضی میں بدنام کیا گیا اور اگر ہم اچھی سیاست نہیں کریں گے تو ملک آگے نہیں بڑھے گا، نوجوانوں کے لئے ماضی میں کوئی کام نہیں کیا گیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پاکستان کے سب سے بڑے اور تاریخی کسان پیکیج کا اجرا کرنے جا رہے ہیں۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ میری کابینہ میں اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان وزیرکام کر رہے ہیں، ایک ہزار نوجوانوں کے لئے 60 ہزار ماہانہ اعزازیہ پروگرام لانچ کیا ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عوام کی خدمت میری ذمہ داری ہے، نوجوان گالم گلوچ والا کلچر نہیں چاہتے، بلا کسی سیاسی تفریق کے نوجوانوں کو روزگار فراہم کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ میں ہر سیاسی جماعت کے کارکن کی وزیراعلیٰ ہوں، نوجوان اپنے محفوظ مستقبل کے لئے سوچ سمجھ کر فیصلہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ صوبوں میں جا کر جلسہ کرنا، جلاوگھیراو کی باتیں کرنا بہت آسان کام ہے، ان کے پاس گالم گلوچ کے سوا کوئی کرنے والا کام نہیں اور ان کا سارا دھیان کسی کی عزت کیسے اچھالنی ہے اس پر مرکوز ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ جس ہسپتال میں جاتی ہیں وہاں انہیں خیبرپختونخوا کے مریض ملتے ہیں، ہم نے چلڈرن ہسپتال میں ہارٹ سرجری پروگرام شروع کیا ہے جس میں ایک ہفتہ سے بھی کم وقت میں 100 سے زائد بچوں کی سرجریز کی گئی ہیں اور اس میں سے بہت سارے مریض خیبرپختونخوا سے آئے ہوئے تھے۔
مریم نواز نے کہا کہ ان کی پوری توجہ عوام کے علاج اور انہیں سہولتیں فراہم کرنے کے بجائے مخالف پر حملہ آور ہونے پر مرکوز ہے۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے دور میں اس بات پر بحث و مباحثہ ہوتا تھا کہ ملک میں کتنی ترقی ہوئی اور آج بحث اس بات پر ہوتی ہے کہ کون کتنی اونچی آواز میں گالی نکالتا ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اقتدار آنی جانی چیز ہے، انہوں نے کہا کہ ہمیں 5 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں اور اس میں سے 1000 نوجوانوں کا انتخاب کیا گیا ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version