ہوم Science and Technology آئی فون صارفین ہوشیار! معلومات کو خطرہایپل کا انتباہ جاری

آئی فون صارفین ہوشیار! معلومات کو خطرہایپل کا انتباہ جاری

0



(ویب ڈیسک) آئی فون صارفین کے لیے ایک بگ کے حوالے سے فوری انتباہ جاری کیا گیا ہے جو ان کے تمام پاسورڈز کو لیک کر سکتا ہے۔

ماہرین کی جانب سے ایپل صارفین کو اپنی ڈیوائس سیٹنگ چیک کرنے اور اس کو اپ ڈیٹ کرنے کے متعلق تنبیہ کی گئی ہے تاکہ ان کی حساس نجی معلومات کو کسی قسم کا سیکیورٹی خطرہ نہ ہو۔

اگر آئی فون صارفین نے حال ہی میں آئی او ایس 18 انسٹال کیا ہے تو انہیں ڈیوائس کی ہوم اسکرین پر ’پاسورڈز‘ نامی ایک دِکھائی دے گی جو خود بخود ڈاؤن لوڈ ہوئی ہوگی۔

یہ ایپ تمام لاگ اِن اور پاسورڈز (جن کو صارفین نے فون کو محفوظ کرنے کی اجازت دی ہوتی ہے) کو ایک جگہ ذخیرہ کر لیتی ہے۔

جہاں یہ ٹول انتہائی کارگر محسوس ہو رہا ہے وہیں اس کی لانچ کے بعد اس کے سسٹم میں نقص سامنے آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پھل، سبزیاں روزانہ کتنی مقدار میں کھانی چاہیئں؟

ڈیویلپر اور سیکیورٹی ریسرچر ٹامی میسک نے ایپ کے متعلق اس بات کی نشان دہی کی ہے کہ یہ ایپ ’اَن اِنکرپٹڈ‘ ایچ ٹی ٹی پی (ہائپر ٹیکسٹ ٹرانسفر پروٹوکول) کا استعمال کر رہی ہے۔

جس کا مطلب ہے کہ اگر صارف نے کسی ویب پیج پر لاگ اِن ہونے کے لیے پاسورڈز ایپ کو تفصیلات درج کرنے کی اجازت دی تو صارف کی معلومات لیک ہو سکتی ہے۔

تاہم، ڈیوائس کے اس مسئلے کو حل کر دیا گیا ہے، لیکن صارفین کو اپنی معلومات کے محفوظ ہونے کی یقین دہانی کے یے ڈیوائس کو اپ ڈیٹ کرنا ہوگا۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version