ہوم Science and Technology واٹس ایپ نے صارفین کی بڑی مشکل حل کردی زبردست فیچر کا...

واٹس ایپ نے صارفین کی بڑی مشکل حل کردی زبردست فیچر کا اعلان

0



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے درمیان مسابقت غیر معمولی تیزی سے شدت اختیار کر رہی ہے۔ فیس بک، انسٹا گرام، واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا نیٹ ورکنگ ایپس کو زیادہ سے زیادہ باسہولت بنانے کی بھرپور کوشش کی جارہی ہے۔

واٹس ایپ نے اب ایک ایسا فیچر اپنے سوفٹ ویئر میں ڈالنے کی تیاری مکمل کرلی ہے جس کی مدد سے وائس میسیج ٹرانسکرپٹ کی شکل میں بھی دستیاب ہوگا۔

واٹس ایپ میں نیا فیچر متعارف کروایا جارہاہے جو کسی بھی وائس میسیج کو پڑھنے کے خواہش مندوں کو ٹیکس میسیج فراہم کرے گا۔ آن ڈیوائس ٹرانسکرپشن پرائیویسی بھی یقینی بنائے گا۔ واٹس ایپ اور کوئی بھی تھرڈ پارٹی میسیج کے مواد تک رسائی کی حامل نہیں ہوگی۔

 اینڈرائیڈ اسمارٹ فون یوزرز ابتدائی مرحلے میں انگریزی، پرتگالی، اسپینش اور رشین زبان کے ٹرانسکرپشن حاصل کرسکیں گے۔ iOS 16 کے یوزرز کو فرینچ، جرمن، اٹالین، جاپانیز، کورین، ٹرکش، چائنیز اور عربی کے آپشن دستیاب ہوں گے۔ iOS 17 کے یوزرز کو بعد میں ڈینش، فِنش، ہیبریو، مالے، نارویجین، ڈچ، سوئیڈش اور تھائی کے آپشن دستیاب ہوں گے۔

اردو کا فیچر سپورٹیڈ نہیں ہے۔ فی الحال یہ ٹرانسکرپٹ بہتر طور پر کام نہیں کرسکے گا تاہم میٹا کی طرف سے ہندی یا اردو کی سپورٹ کرنے کی صورت میں اُن کے ٹرانسکرپٹ بھی ملنے لگیں گے۔

ٹرانسکرپشن کے فیچر کو ایکٹیویٹ کرنے کے لیے سیٹگز اور اُس کے بعد چیٹس میں جانا ہوگا جہاں ٹرنسکرپٹ کا آپشن استعمال کرنا ہوگا۔ کسی بھی میسیج کو ٹرانسکرائب کرنے کے لیے آپشن کو دیر تک دبائیں اور پھر ’ٹرانسکرائب‘ سلیکٹ کیجیے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version