ہوم Science and Technology ٹک ٹاک کا چیٹ جی پی ٹی پر مبنی سرچ ٹول کی...

ٹک ٹاک کا چیٹ جی پی ٹی پر مبنی سرچ ٹول کی آزمائش کا اعلان

0



( ویب ڈیسک )ٹک ٹاک نے مصنوعی ذہانت پر مبنی ٹیکنالوجی (اے آئی ) کو سرچ انجن کا حصہ بنانے پر کام شروع کیا ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا ایپ کی جانب سے اپنے سرچ انجن کے لیے اے آئی اسمارٹ ٹول کی آزمائش کی جا رہی ہے، اس ٹول میں سرچ رزلٹس کے لیے چیٹ جی پی ٹی کی مدد لی جائے گی،اس فیچر کو اے آئی سرچ ہائی لائٹس کا نام دیا جائے گا، ٹک ٹاک نے بتایا کہ یہ اے آئی ٹول اس مواد کو دکھائے گا جو ایپ کے الگورتھم کے خیال میں آپ کی سرچ سے جڑا ہوا ہوسکتا ہے۔

اس سے قبل ٹک ٹاک کی جانب سے ایک اور فیچر کی آزمائش بھی کی جا رہی تھی جس کے دوران مخصوص چیزوں کو سرچ کرنے پر سرچ رزلٹس کے اوپر ان کے حوالے سے سمری نظر آئے گی اور اس کے لیے بھی اے آئی ٹیکنالوجی کی مدد لی جائے گی، ابھی یہ واضح نہیں کہ یہ دونوں فیچرز کب تک تمام صارفین کے لیے دستیاب ہوں گے،ٹک ٹاک گوگل کے سرچ انجن سے مقابلہ کرنے کیلئے کافی عرصے سے اپنےسرچ انجن کو بہتر بنانے کی کوشش کررہا ہے ۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ٹک ٹاک نے اعلان کیا تھا کہ ویڈیو شیئرنگ ایپ میں اے آئی سے تیار کردہ تمام مواد پر لیبل لگائے جائیں گے تاکہ صارفین کو علم ہو سکے کہ وہ حقیقی نہیں بلکہ اے آئی ٹیکنالوجی سے تیار ویڈیو دیکھ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تاریخ رقم





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version