ہوم Sports احمد شہزاد قومی کرکٹ ٹیم پر برس پڑے

احمد شہزاد قومی کرکٹ ٹیم پر برس پڑے

0


آسٹریلیا کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں شکست پر اوپنر احمد شہزاد نے پاکستانی ٹیم پر تنقید کے نشتر چلادیے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ وہی پرانی کہانی! یقین نہیں آتا، پاکستان کو یہاں سے نہیں ہارنا چاہیے تھا، شاید ہمیں سیریز میں ایسا موقع دوبارہ نہ ملے، آخر میں ناقص منصوبہ بندی ہمیں مہنگی پڑی۔

قبل ازیں آسٹریلیا نے پہلے ون ڈے میں پاکستان کو 2 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی ہے، سیریز کا دوسرا میچ 8 نومبر کو شیڈول ہے۔

گزشتہ روز میلبرن میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستانی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے محض 46.4 اوورز میں 203 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی تھی، جواب میں کینگروز کی ٹیم بھی مشکلات کا شکار رہی اور 8 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرسکی۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version