ہوم Sports آسٹریلیا چیمپئنز نے ویسٹ انڈیز چیمپئنز کو 55 رنز سے ہرا دیا

آسٹریلیا چیمپئنز نے ویسٹ انڈیز چیمپئنز کو 55 رنز سے ہرا دیا

0


آسٹریلیا چیمپئنز نے ویسٹ انڈیز چیمپئنز کو 55 رنز سے ہرا دیا

ورلڈ چیمپئنز آف لیجنڈز کرکٹ ٹورنامنٹ میں آسٹریلیا چیمپئنز نے ویسٹ انڈیز چیمپئنز کو 55 رنز سے ہرا دیا۔

آسٹریلیا نے 7 وکٹ پر 274 رنز بنائے جبکہ ویسٹ انڈین چیمپئنز 6 وکٹ پر 219 رنز بناسکی، ایونٹ کے میچز جیو سوپر سے براہ راست نشر کیے جارہے ہیں۔

نارتھ ہیمپٹن میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا چیمپئنز نے پہلے کھیلتے ہوئے 7 وکٹ پر 274 رنز بنائے۔

بین ڈنک نے 35 گیندوں پر سنچری بنائی، ڈینئیل کرسچن نے 35 گیندوں پر 99 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ ریاد ایمرٹ نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جواب میں ویسٹ انڈین چیمپئنز کی جانب سے ایشلے نرس 70 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ ڈیوائن اسمتھ نے 64 جوناتھن کارٹر نے 27 اور ڈیرن سیمی نے 33 رنز کی اننگز کھیلیں۔

ویسٹ انڈیز چیمپئنز اس کے باوجود ہدف تک نہ پہنچ سکی اور 6 وکٹ پر 219 رنز تک محدود رہی۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version