خواتین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں انڈونیشیا کی روہمالیا نے نئی تاریخ رقم کردی۔
منگولیا کیخلاف ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں روہمالیا نے بغیر کوئی رن دیے 7 وکٹیں لے لیں۔
17 سالہ آف اسپنر کے 3 اوورز اور 2 بالز میں ایک رن بھی اسکور نہ ہوا۔
یہ ویمن ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں تاریخ کی سب سے بہترین بولنگ فگرز ہوگئیں۔
روہمالیا کی تباہ کن بولنگ کی بدولت منگولیا کی ٹیم 24 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
روہمالیا کسی بھی فارمیٹ کی کرکٹ میں بغیر رن دیے 7 وکٹیں لینے والی پہلی بولر ہیں۔