ہوم Sports بنگلہ دیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے 3 پاکستانی کھلاڑیوں کو ڈراپ کیے...

بنگلہ دیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے 3 پاکستانی کھلاڑیوں کو ڈراپ کیے جانے کا امکان نام سامنے آگئے

0



لاہور (ویب ڈیسک) بنگلہ دیش کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے انتخاب کے سلسلے میں مشاورت شروع کردی گئی، بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی کو  آرام دیے جانے کا امکان ہے۔

آج نیوز کے مطابق آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ میں گرین شرٹس کی ناقص کارکردگی کے باعث چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے بنگلہ دیش کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز کے لیے نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینے کی ہدایت کردی۔ذرائع کے مطابق سلیکٹرز نے قومی ٹیم کے انتخاب کے لیے ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود اور ہیڈ کوچ جیسن گلسپی سے مشاورت شروع کردی۔

کپتان شان مسعود وکٹ کیپر محمد رضوان کی جگہ سرفراز احمد کے ساتھ جانے کے خواہشمند ہیں جس کے باعث سیریز میں سرفراز احمد کے کم بیک کا قوی امکان ہے جبکہ سلمان علی آغا، سعود شکیل اور عبداللہ شفیق کو ایک بار پھر موقع دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سلیکٹرز نے فاسٹ بولر حارث رؤف کو بھی سلیکشن کے لیے زیر غور نہ لانے پر اتفاق کیا ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version