ہوم Sports راولپنڈی میں آج سے پاکستان سپر لیگ کے میچز کا آغاز ہوگا

راولپنڈی میں آج سے پاکستان سپر لیگ کے میچز کا آغاز ہوگا

0


-- فائل فوٹو
— فائل فوٹو

راولپنڈی میں آج سے پاکستان سپر لیگ کے میچز کا آغاز ہوگا۔

سی پی او سید خالد ہمدانی کے مطابق پولیس کے5 ہزار سے زائد اہلکار فرائض سرانجام دیں گے، راولپنڈی اسٹیڈیم اور گرد و نواح میں سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

سی پی او کے مطابق سیکیورٹی کے ساتھ ٹریفک کی روانی کو بھی یقینی بنایا جائے گا، راولپنڈی ضلع میں دفعہ 144 سے متعلق بھی تمام ڈیوٹیز الرٹ رہیں گی۔

 ان کا کہنا ہے کہ قانون کی خلاف ورزی پر کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور پی ایس ایل کے پُرامن انعقاد کو یقینی بنایا جائے گا۔

پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں آج دوپہر میں پشاور زلمی اور لاہور قلندرز جبکہ شام میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ شیڈول ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version