ہوم Sports سابق بھارتی کرکٹر ونود کامبلی کی صحت خراب ہوگئی

سابق بھارتی کرکٹر ونود کامبلی کی صحت خراب ہوگئی

0


بھارت کے  سابق کرکٹر ونود کامبلی کی صحت خراب ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 52 سالہ ونود کامبلی کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ چل نہیں پارہے اور چلنے کے لیے انہیں لوگوں کا سہارے لینا پڑ رہا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ونود کامبلی کافی عرصے سے صحت کے مسائل کا شکار ہیں لیکن اب یہ نئی ویڈیو سامنے آنے کے بعد ان کے مداحوں نے کافی تشویش کا اظہار کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کچھ سوشل میڈیا صارفین نے ویڈیو دیکھ کر قیاس آرائی کی کہ وہ نشے میں تھے جبکہ بہت سے لوگوں کا کہنا تھا کہ وہ کچھ عرصے سے بیمار ہیں اور ان کی بگڑتی ہوئی صحت کے نتیجے میں وہ صحیح طرح سے چلنے پھرنے سے قاصر ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ونود کامبلی نے اپنے کیریئر کے دوران 100 سے زائد ون ڈے انٹرنیشنل اور 17 ٹیسٹ میچز کھیلے ہیں۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version