ہوم Sports فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر 2 میں میزبان ٹیم اردن نے پاکستان کو...

فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر 2 میں میزبان ٹیم اردن نے پاکستان کو 7 صفر سے شکست دیدی

0



عمان (ڈیلی پاکستان آن لائن )فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر 2 میں اردن نے پاکستان کو 7 صفر سے مات دے دی۔
نجی ٹی وی” جیو نیوز” کے مطابق میزبان ٹیم کے موسیٰ التماری نے ہیٹ ٹرک سکور کی، 16 سال کے عرصے میں پاکستان کی یہ سب سے بڑے مارجن سے ناکامی ہے۔عمان کے انٹرنیشنل سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کھیل کا آغاز تیزی سے ہوا. میزبان اردن کی ٹیم کے کھلاڑیوں نے پاکستانی گول پر حملے کیے جس کے نتیجے میں انہیں پہلی کامیابی پندرہویں منٹ میں موسیٰ التماری کے گول کی بدولت ملی۔اردن کی جانب سے دوسرا گول یازان النعمت نے پنالٹی کک پر28 ویں منٹ میں کیا، خسارے میں جانے کے بعد پاکستانی ٹیم نے بھی حریف کے گول پر حملے کیے مگر انہیں کامیابی نہیں ملی۔وقفے پر سکور 0-2 صفر تھا، دوسرے ہاف کے 7 ویں منٹ میں سعید الروسان نے اردن کے لئے تیسرا گول کیا، 10 منٹ بعد ایک اور موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اردن کی ٹیم چوتھا گول کرنے میں کامیاب رہی، یہ گول موسیٰ التماری نے بنایا جو ان کادوسرا گول بھی تھا۔پانچواں گول علی الوان نے 75 ویں منٹ میں سکور کیا، موسیٰ التماری نے 79 ویں منٹ میں گول سکور کرکے اردن کی برتری 0-6 کردی اور ساتھ ساتھ اپنی ہیٹ ٹرک بھی مکمل کی۔
میزبان ٹیم کی جانب سے ساتواں اور آخری گول ابو محمد نے 83 ویں منٹ میں بنایا اور یوں پاکستان کو 0-7 سے شکست ہوئی۔ 16سال کے عرصے میں پاکستان کی یہ سب سے بڑے مارجن سے ناکامی ہے۔کوالیفائر 2 میں پاکستان ا بھی تک اپنے چاروں میچز میں شکست کھا چکا ہے، فیفا رینکنگ میں اردن کی 70ویں جبکہ پاکستان کی 195 ویں پوزیشن ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version