ہوم Sports وہاب ریاض اور عبدالرزاق کے بعد مینیجر منصور رانا کو بھی عہدے...

وہاب ریاض اور عبدالرزاق کے بعد مینیجر منصور رانا کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا

0



(24 نیوز) چیئر مین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی )محسن نقوی نے ٹی 20ورلڈ کپ میں ٹیم کی ناقص پرفارمنس کے باعث سرجری تیز  کر دی ،سلیکشن کمیٹی سے وہاب ریاض اور عبدالرزاق کو فارغ کیے جانے کے بعد اب ٹیم مینیجر منصور رانا کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

اس سے قبل پی سی بی نے وہاب ریاض اور عبدالرزاق کے سلیکشن کمیٹیوں سے الگ کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دونوں کی مین اور ویمن سلیکشن کمیٹی میں خدمات درکار نہیں ہیں،پی سی بی اعلامیے کے مطابق سلیکشن کمیٹی کے حوالے سے مزید اپ ڈیٹس بعد میں فراہم کی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق وہاب اور عبدالرزاق نے کچھ کھلاڑیوں کی غیر ضروری طرفداری کی اور جن کھلاڑیوں کی حمایت کی گئی انہوں نے ہی پرفارم نہیں کیا، جن کرکٹرز کی ان دونوں نے حمایت کی دیگر سلیکٹرز نے مخالفت کی تھی،ذرائع کا بتانا ہے کہ چیئرمین محسن نقوی نے تحقیقات مکمل کرنے پر اقدامات کا فیصلہ کیا ،واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں 4 سابق کرکٹرز وہاب ریاض، عبدالرزاق، اسد شفیق اور محمد یوسف شامل تھے جبکہ وہاب ریاض ٹیم کے سینیئر منیجر بھی تھے۔

یہ بھی پڑھیں : ایک شخص 7 بندوں پر کیسے بھاری ہوسکتا ہے؟ وہاب ریاض کا سلیکشن کمیٹی سے برطرفی پر ردعمل





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version