چترال میں بلند ترین گراؤنڈ شندور پر آئس اسپورٹس مقابلوں کا آغاز ہو گیا۔
خیبرپختونخوا ٹورازم اتھارٹی کے زیراہتمام شندورآئس اسپورٹس کے فائنل مقابلے ہوں گے۔
ڈی جی خیبر پختون خوا ٹورازم اتھارٹی تاشفین حیدر کا کہنا ہے کہ شندور جھیل پر مقابلوں کا انعقاد کیا گیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ مقابلوں میں آئس ہاکی، کرلنگ اور اسپیڈ اسکیٹنگ شامل ہیں۔
ڈی جی خیبر پختون خوا ٹورازم اتھارٹی نے مزید کہا کہ مقابلوں میں 100 سے زائد لڑکے اور لڑکیاں شریک ہیں۔
تاشفین حیدر نے یہ بھی کہا کہ آئس اسپورٹس مقابلے 28 دسمبر تک جاری رہیں گے۔